تلنگانہ

گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر کی درگاہ حضرت افضل بیابانیؒ قاضی پیٹ پر حاضری

انہوں نے کہا کہ درگاہ قاضی پیٹ کی ایک منفرد خصوصیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تمام تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن طور پر منائے جاتے ہیں۔

ورنگل: رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ و گورنمنٹ چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر نے کہا کہ ذات پات اور مذہب سے بالا تر ہوکر تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ درگاہ قاضی پیٹ کی ایک منفرد خصوصیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تمام تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن طور پر منائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کے ضمن میں پارٹی آفس سے چیف وہپ ونئے بھاسکر کی قیادت میں بی آر ایس قائدین و کارکنوں نے چادر مبارک جلوس نکالا جو درگاہ شریف پہنچ کرمولانا خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ کے ہمراہ بارگاہ افضلیہ میں بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ چادرگل چڑھائی گئی اور دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر ونئے بھاسکر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ایک طرف فلاحی پروگرامس اور دوسری جانب ترقیاتی پروگراموں کو بڑے پیمانے پر انجام دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تمام تہواروں کا احترام کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تلنگانہ کا ہر فرد خو شحال رہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں ہر تہوار کو سرکاری طور پر منانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند شر پسند سیاسی جماعتیں تمام طبقات کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ان شرپسندوں کے لئے تلنگانہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی فلاحی اسکیمات والی یہ حکومت تمام مذاہب کی برتری کو ظاہر کرتی ہے۔

a3w
a3w