حیدرآباد

حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو

ریاستی وزیر آئی ٹی اور صنعت سریدھر بابو نے کہا کہ حکومت تلنگانہ سرکاری محکموں میں تمام خالی جائیدادوں کو پر کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آئی ٹی اور صنعت سریدھر بابو نے کہا کہ حکومت تلنگانہ سرکاری محکموں میں تمام خالی جائیدادوں کو پر کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
وزیر سیتا اکا نے بھگدڑواقعہ میں زخمی لڑکے سری تیج کی عیادت کی
ضلع کھمم میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ اسکول کا سنگ بنیاد
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر

ضلع رنگاریڈی کے وٹناگولا پلی میں تلنگانہ اسٹیٹ فائر سرویسس اینڈ سیول ڈیفنس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں 196 فائر ڈرائیور آپریٹرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے محکمہ میں، افرادی قوت کو مضبوط بنانے اور بھرتی کے عمل کو ہموار کرنے حکومت کی کوششوں پرروشنی ڈالی۔

سریدھر بابو نے کہا چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں، بھرتی کا عمل، جو گزشتہ دہائی کے دوران تعطل کا شکار تھا، کو بحال کیا گیا ہے۔ ہماری حکومت منظم طریقہ سے قانونی اور طریقہ کار کے چیلنجوں سے نمٹ رہی ہے،احکام تقررات جاری کر رہی ہے اور جائیدادوں کو پُر کرنے میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔

سریدھر نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ جیسے اہم محکموں میں جائیدادوں کو پرکرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ھمم میں حالیہ سیلاب کے دوران محکمہ کے جوانوں نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ہمیشہ جانوں کے تحفظ میں سب سے آگے رہے ہیں۔ ان کی خدمت فرض اور بھائی چارے کے حقیقی احساس کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے کہا پچھلے سال، حکومت نے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مختلف ڈویژنوں میں 878 اہلکاروں کو بھرتی کیا، جس نے محکمہ کی آپریشنل صلاحیت اور انفراسٹرکچر کو بڑھانے میں غیر معمولی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سریدھر بابو نے یقین دہانی کرائی کہ ہنگامی حالات میں تیز اور موثر کارروائی کے لئیے محکمہ کے وسائل کو تقویت دینے کے کئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ چار ماہ کی سخت تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے نئے ڈرائیور آپریٹرز سے خطاب کرتے ہوئے سریدھر بابو نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے کردار میں پیشہ ورانہ مہارت، کارکردگی اور عوامی احترام کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا آپ کی لگن اور دیانتداری آپ میں عوامی اعتماد کی وجہ بنے گی۔ آپ اپنے فرائض غیر متزلزل عزم کے ساتھ انجام دیں۔ اس تقریب میں راجندر نگر کے ایم ایل اے پرکاش گوڑ، ایم ایل سی دیانند، محکمہ داخلہ کے اسپیشل چیف سکریٹری روی گپتا اور فائر سرویس کے ڈی جی ناگی ریڈی کے ساتھ دیگر معززین نے شرکت کی۔