تلنگانہ

بجلی گرنے سے زخمی خاتون کی سونے کی زنجیر پگھل گئی

وہ کھیت میں کام کررہی تھی کہ اس پر بجلی گرپڑی بجلی کی حرارت سے اس کے گلے میں موجود سونے کی زنجیر پگھل گئی جس کے سبب وہ شدید جھلس گئی۔ خاتون کو فوری ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

حیدرآباد: ایک صدمہ انگیز واقعہ میں بجلی گرنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی اور بجلی گرنے سے اس کے جسم پر موجود سونے کی زنجیر پگھل گئی۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ یہ واقعہ عادل آباد کے نواحی موضع دمایں پوچارا کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی کی شناخت، سویتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ کھیت میں کام کررہی تھی کہ اس پر بجلی گرپڑی بجلی کی حرارت سے اس کے گلے میں موجود سونے کی زنجیر پگھل گئی جس کے سبب وہ شدید جھلس گئی۔ خاتون کو فوری ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔