تلنگانہ

تلنگانہ کو عالمی سطح کا انوویشن ہب بنانے حکومت کا عزم:وزیرآئی ٹی سریدھربابو

یہ معاہدہ لائف سائنس کے شعبہ میں جدت، تحقیق، ترقی، اعلیٰ تعلیم، اور صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تیار ورک فورس پیدا کرنے جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ معاہدہ مستقبل کی جینوم ویلی کے لئے ایک بلوپرنٹ کی طرح رہنمائی کرے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی سریدھربابو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کو عالمی سطح کا انوویشن ہب بنانے کا حکومت عزم رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے دورہ کے دوران ریاستی حکومت نے ملبورن کی سرکردہ یونیورسٹی آرایم آئی ٹی کے ساتھ لیٹرآف انٹنٹ پردستخط کئے۔

یہ معاہدہ لائف سائنس کے شعبہ میں جدت، تحقیق، ترقی، اعلیٰ تعلیم، اور صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تیار ورک فورس پیدا کرنے جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ معاہدہ مستقبل کی جینوم ویلی کے لئے ایک بلوپرنٹ کی طرح رہنمائی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا میں نمایاں مقام حاصل کر چکی تلنگانہ کی لائف سائنسس معیشت کو 2030 تک 250 بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ عنقریب تلنگانہ لائف سائنسس اسکول کے قیام کے لئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔