کالج جانے والی طالبات کو الکٹرک اسکوٹیز دینے پر حکومت کا غور: وزیراعلی تلنگانہ
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت خواتین کو مناسب شناخت دینے کے حق میں ہے اور اسی لیے پولیس سمیت تمام اہم محکموں میں خاتون عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں کیونکہ ملک کی ترقی خواتین کی معاشی مضبوطی سے وابستہ ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد کو آلودگی سے پاک شہر بنانے کے لئے تمام سرخ اور زعفرانی زمروں کی صنعتوں کو آؤٹر رنگ روڈ (اوآرآر) سے باہر منتقل کیا جائے گا۔
پرجا بھون میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں خاتون صحافیوں کے ساتھ یہ دن مناتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت خواتین کو مناسب شناخت دینے کے حق میں ہے اور اسی لیے پولیس سمیت تمام اہم محکموں میں خاتون عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں کیونکہ ملک کی ترقی خواتین کی معاشی مضبوطی سے وابستہ ہے۔
ٹرانسپورٹ کے نظام میں بڑی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دسمبر 2026 تک حیدرآباد سے تمام ڈیزل بسوں کو اضلاع میں منتقل کر دیا جائے گا اور شہر میں صد فیصد الکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 9 دسمبر تک شہر کی سڑکوں پر کوئی ڈیزل بس نظر نہیں آئے گی بلکہ صرف اے سی الکٹرک بسیں چلیں گی۔ حکومت الکٹرک گاڑیاں خریدنے والوں کو زیرو ٹیکس کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔حکومت کالج جانے والی طالبات کو الکٹرک اسکوٹیز دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔