تلنگانہجرائم و حادثات

عادل آباد میں سرکاری ٹیچر کا قتل

نانور منڈل کے تلگولینگویج ٹیچر، کو اس وقت بھاری پتھروں سے مارا گیا جبکہ وہ چہارشنبہ کے روز گڈی گوڑا منڈل کے اسکول کو کام کیلئے جارہے تھے جس کے نتیجہ میں ٹیچر کی موت واقع ہوگئی۔

حیدرآباد: ضلع عادل آباد میں نامعلوم افراد نے ایک40سالہ سرکاری ٹیچر کا قتل کردیا۔

نانور منڈل کے تلگولینگویج ٹیچر، کو اس وقت بھاری پتھروں سے مارا گیا جبکہ وہ چہارشنبہ کے روز گڈی گوڑا منڈل کے اسکول کو کام کیلئے جارہے تھے جس کے نتیجہ میں ٹیچر کی موت واقع ہوگئی۔

شبہ کیا جارہا ہے کہ ٹیچر کی موت کے پس پردہ ان کا بیوی کے ساتھ تنازعہ ہوگا تاہم پولیس، قاتلوں کی نشاندہی اور اس قتل کے پس پردہ وجوہ کا پتہ لگانے کیلئے تفصیلی تحقیقات کررہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کی اساس پر پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔

مہلوک ٹیچر کے والد نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کے قتل کے واقعہ کیلئے بہو ذمہ دار ہے۔ پولیس نے قتل کا کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w