ترکی شام زلزلہ کے5 دن بعد بھی زندہ بچ جانے والوں کی خبریں
6 افراد کے ایک خاندان کو زلزلے کے 102 گھنٹے بعد اسکندرون ضلع میں ایک 5 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت کے ملبے تلے سے بچا لیا گیا۔خطائے کی تحصیل انطاکیہ میں زلزلے کے 101 گھنٹوں کے بعد 30 سالہ شخص اور شہر دیار ِ بکر سے ماں۔ بیٹے کو ملبے تلے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے۔
انقرہ: ترکیہ کو کاری ضرب لگانے والے ہولناک زلزلوں کے بعد سینکڑوں امدادی ٹیمیں اور ہزاروں رضاکار ملبے تلے سے خوشی کی اطلاعات دینے کی کوششوں میں ہے۔زلزلوں کے بعد 96-102 کے گھنٹوں کے درمیانی عرصے میں ٹیموں نے 25 افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکا ل لیا ہے۔
تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے 5ویں دن ملبہ تلے دبنے کے چند گھنٹوں بعد نکالے جانے والوں کی خبروں پر پورے ترکیہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔زلزلوں کے بعد 96-102 کے گھنٹوں کے درمیانی عرصے میں ٹیموں نے 25 افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکا ل لیا ہے۔
6 افراد کے ایک خاندان کو زلزلے کے 102 گھنٹے بعد اسکندرون ضلع میں ایک 5 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت کے ملبے تلے سے بچا لیا گیا۔خطائے کی تحصیل انطاکیہ میں زلزلے کے 101 گھنٹوں کے بعد 30 سالہ شخص اور شہر دیار ِ بکر سے ماں۔ بیٹے کو ملبے تلے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے۔
قاہرامان ماراش میں، ایک شخص کو 99 گھنٹے بعد، Hatay میں ایک شخص کو 98 گھنٹے بعد، اور 1.5 سالہ بچہ سمیت اس کے کنبے کے 4 افراد کو 96 گھنٹے بعد ملبے تلے سے زندہ نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔
Hatay میں 10 دن کے بچے اور اس کی ماں کو زلزلے کے 90 گھنٹے بعد ملبے سے بچا لیا گیا۔غازی اینتپ میں ملبے تلے دبے 17 سالہ عدنان نامی نوجوان کو 94 گھنٹے بعد بچا لیا گیا۔