دہلی

بشکیک میں ہندوستانی طلباءپر حکومت کی نظر: جے شنکر

۔ صورتحال فی الحال پرسکون ہے لیکن طلباءکو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فی الحال گھر کے اندر ہی رہیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں سفارت خانے سے رابطہ کریں۔ ہمارا 24×7 رابطہ نمبر 0555710041 ہے۔

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کرغزستان کی راجدھانی بشکیک میں ایک ہاسٹل میں مقامی لوگوں اور غیر ملکیوں کے درمیان ہونے والے زبردست احتجاج کے تناظر میں ہندوستانی طلباءپر نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
جئے شنکر کی قوم پرستی پر راہول گاندھی کی تنقید
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اس وقت حالات پرسکون ہیں اور انہوں نے ہندوستانی طلباءسے ہندوستانی سفارتخانے کے ساتھ مستقل رابطے میں رہنے کو کہا ہے۔

جمہوریہ کرغز میں ہندوستانی سفارت خانے نے پوسٹ کیا-”ہم اپنے طلباءکے ساتھ رابطے میں ہیں۔ صورتحال فی الحال پرسکون ہے لیکن طلباءکو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فی الحال گھر کے اندر ہی رہیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں سفارت خانے سے رابطہ کریں۔ ہمارا 24×7 رابطہ نمبر 0555710041 ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں اور غیر ملکیوں کے درمیان مبینہ جھڑپوں کے بعد بشکیک کے کچھ حصوں میں رات بھر ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 13 مئی کو دارالحکومت کے ایک ہاسٹل میں مقامی باشندوں اور غیر ملکیوں کے درمیان تصادم کے بعد مظاہرین کرمنجن دتکا اسٹریٹ اور چوئے ایونیو کے چوراہے کے قریب جمع ہوئے تھے اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

 کچھ مظاہرین نے علاقے میں ٹریفک بلاک کر دی اور عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی۔ سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہروں کے سلسلہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔