شمال مشرق

نامراد عاشق نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

گاؤں والوں کے مطابق قاتل مقتول کے خاندان کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ وہ ناراض تھا کیونکہ لڑکی کی شادی کہیں اور طے تھی۔ ملزم نے بدلہ لینے کی نیت سے خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا اور پھر خودکشی کر لی۔

سرنگڑھ-بلی گڑھ: چھتیس گڑھ کے سارنگڑھ بلی گڑھ ضلع میں ہفتہ کو ایک نوجوان نے ایک ہی کنبہ کی تین خواتین سمیت پانچ لوگوں کا قتل کر دیا۔ اس سفاکانہ قتل کے بعد قاتل نے خود بھی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

سارنگڑھ-بلا گڑھ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پشکر شرما کے مطابق یہ واقعہ صالحہ تھانہ علاقے کے گاؤں تھرگاؤں (چاندن) میں پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو ایک شخص نے لاٹھی اور ہتھوڑے سے قتل کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے جس کے بعد قاتل نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

ملزم کا نام منوج ساہو عرف پپو ٹیلر بتایا جا رہا ہے۔ مرنے والوں میں ہیملال ساہو، جگ مکھی ساہو، بیٹی میرا ساہو، بیٹی ممتا اور اس کا بیٹا اور ایک پانچ سالہ لڑکا شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایف ایس ایل کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔ قتل کیس کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

گاؤں والوں کے مطابق قاتل مقتول کے خاندان کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ وہ ناراض تھا کیونکہ لڑکی کی شادی کہیں اور طے تھی۔ ملزم نے بدلہ لینے کی نیت سے خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا اور پھر خودکشی کر لی۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

a3w
a3w