دہلی

حکومت براڈ کاسٹ بل کے ذریعہ سوشیل میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش میں: پرینکا گاندھی

کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے پیر کے دن مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ براڈکاسٹنگ سرویسس (ریگولیشن) بل لاتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا، سوشیل میڈیا، او ٹی ٹی پلیٹ فارمس اور ان پر جو نجی حیثیت سے لکھتے اور بولتے ہیں پابندی عائد کرنے کی تیار کررہی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے پیر کے دن مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ براڈکاسٹنگ سرویسس (ریگولیشن) بل لاتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا، سوشیل میڈیا، او ٹی ٹی پلیٹ فارمس اور ان پر جو نجی حیثیت سے لکھتے اور بولتے ہیں پابندی عائد کرنے کی تیار کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد
”ٹائیگر زندہ ہے“کھیڑا کو راحت پر جئے رام رمیش کا ریمارک

کانگریس جنرل سکریٹری نے مہاتما گاندھی (ینگ انڈیا 1922ء) اور جواہر لال نہرو (مارچ1940ء) کے دو اقوال کا حوالہ دیا، جن میں اظہار رائے کی آزادی اور آزادیئ صحافت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

پرینکا گاندھی نے ہندی میں ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت نے شہریوں کے حقوق کچلنے کے بارے میں نہیں سونچا۔

آج ایک طرف اقتدار کا استعمال کرتے ہوئے سارے میڈیا کو حکومت کا ترجمان بنادیا گیا اور دوسری طرف بی جے پی حکومت ڈیجیٹل میڈیا، سوشیل میڈیا، ای ٹی ٹی پلیٹ فارمس اور انہیں جو نجی حیثیت سے بولتے اور لکھتے ہیں خاموش کرنے کی تیاری میں ہے، اس کے لئے براڈکاسٹ بل لارہی ہے۔

یہ پوری طرح ناقابل قبول ہے۔ ملک ایسے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا۔ کانگریس نے جمعہ کے دن الزام عائد کیا تھا کہ براڈکاسٹنگ سرویسس (ریگولیشن) بل اظہار رائے کی آزادی اور آزاد میڈیا کے لئے راست خطرہ ہے۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے آن لائن حد سے زائد نگرانی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

a3w
a3w