دہلی

حکومت، اہم بلوں کو بلڈوز کرنا چاہتی ہے: کانگریس

کانگریس نے اپوزیشن ارکان ِ پارلیمنٹ کی معطلی پر آج سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اس نے کہا کہ حکومت آمریت(ڈکٹیٹرشپ) کی انتہائی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے اپوزیشن ارکان ِ پارلیمنٹ کی معطلی پر آج سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اس نے کہا کہ حکومت آمریت(ڈکٹیٹرشپ) کی انتہائی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

وہ ناراضگی کو کچل رہی ہے کیونکہ وہ کسی بحث کے بغیر اہم قوانین کو بلڈوز کرنا چاہتی ہے۔ 33 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے فوری بعد کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ تمام جمہوری قواعد و ضوابط کو اس آمر حکومت نے کوڑے دان میں پھینک دیا ہے۔

اس کا رویہ ایسا ہے جیسے وہ پارلیمنٹ کو جواب دہ نہیں ہے۔ کانگریس صدر نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ پہلے پارلیمنٹ پر دراندازوں نے حملہ کیا‘ اس کے بعد مودی حکومت پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نشانہ بنارہی ہے۔

47 ارکان ِ پارلیمنٹ کو معطل کرکے ڈکٹیٹر مودی حکومت نے تمام جمہوری قواعد و ضوابط کو کوڑے دان میں پھینک دیا ہے۔ 13 ارکان کی معطلی پہلے ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صرف 2 سادہ اور بجامطالبات ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ سیکوریٹی چُوک معاملہ میں دونوں ایوانوں میں بیان دیں اور اس مسئلہ پر تفصیلی بحث ہو۔

کانگریس صدر نے کہا کہ وزیراعظم ایک اخبار کو اور وزیر داخلہ ٹی وی چیانلس کو انٹرویو دے سکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کے تئیں ان کی جواب دہی صفر ہے حالانکہ پارلیمنٹ ملک کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

a3w
a3w