عظیم الشان کل ہند مقابلہ حفظ قرآن مجید 2024ء
قاری عبدالرحمن یم ڈی SRZ انٹر پرائرس پرانی حویلی کی اطلاع کے بموجب حیدر آباد میں پہلی مرتبہ عظیم الشان پیمانے پر کل ہند مقابلہ حفظ قرآن سیپٹمبر کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد: قاری عبدالرحمن یم ڈی SRZ انٹر پرائرس پرانی حویلی کی اطلاع کے بموجب حیدر آباد میں پہلی مرتبہ عظیم الشان پیمانے پر کل ہند مقابلہ حفظ قرآن سیپٹمبر کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس مقابلے کے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس کی آخری تاریخ 2024-07-31 ہے۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والوں کی عمر 30 سال یا اس سے کم ہونی چاہئے اور مکمل حفظ کی تکمیل کرنے والے ہی اہل ہوں گے۔
مزید یہ کہ مقابلے میں حصہ لینے والے حفاظ کرام کے حسن صورت لہجہ اور تجوید کی مکمل رعایت کیساتھ تلاوت پر عبور لازمی ہے۔ مقابلے کے رجسٹریشن کیلئے آدھار کارڈ اور حفظ قرآن کی سند یا تصدیق نامہ لگا نا ضروری ہے۔
یہ مقابلہ 4 راؤنڈ پر مشتمل ہوگا۔ پہلا اسکریننگ راؤنڈ، دوسرا Elimination Round ، تیسرا سیمی فائنل اور چوتھا راؤنڈ فائنل ہوگا ۔ فائنل راؤنڈ، آف لائن حیدرآباد میں سیپٹمبر کے آخری ہفتے میں ہوگا جبکہ دیگر مذکورہ بالا تینوں راؤنڈ آن لائن ہوں گے۔
فائنل راؤنڈ میں آنے والے ریاست و بیرون ریاست حفاظ کرام کے سواری خرچ ، طعام و قیام منتظمین مقابلے کے ذمہ ہوگا۔ اس مقابلہ میں انعام اول پانے والوں کو ایک لاکھ روپئے، انعام دوم پانے والوں کو پچاس ہزار روپئے اور انعام سوم پانے والوں کو پچیس ہزار روپئے اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔
اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اس مقابلے کے ججس کا پینل مختلف ریاستوں کے جید حفاظ کرام پر مشتمل ہوگا۔ اس مقابلے کے آن لائن رجسٹریشن اور مزید تفصیلات کیلئے حفاظ کرام ، فون نمبر 7981849791 پر ربط پیدا کر سکتے ہیں۔