تلنگانہ

حیدرآباد: مضافاتی علاقوں میں اراضیات کا ہراج

حیدرآبادمیٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایچ ایم ڈی اے) مختلف علاقوں میں پلاٹس کا ہراج کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت، جو سرکاری اراضی کی فروخت کے ذریعہ آمدنی حاصل کرنے کی امید رکھتی ہے، ایک مرتبہ پھر حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں مختلف مقامات پر اراضیات کا ہراج کرے گی۔

متعلقہ خبریں
100کروڑ اثاثوں کی موجودگی کے بعد عہدیدار گرفتار

حیدرآبادمیٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایچ ایم ڈی اے) مختلف علاقوں میں پلاٹس کا ہراج کرے گی۔

اتھاریٹی کی 39 اراضیات فروخت کے لیے دستیاب کروائی گئی ہیں۔ رنگاریڈی ضلع میں 10، میڑچل ملکا جگری ضلع میں 6، سنگاریڈی ضلع میں 23مقامات پر ان اراضیات کا یکم مارچ کو آن لائن ہراج کیاجائے گا۔

اتھاریٹی کو اس ای ہراج سے بہتر آمدنی کی امید ہے کیونکہ یہ اراضیات، آؤٹر رنگ روڈ کے قریب ہیں۔ ہر پلاٹ121 گزکا ہے۔ تمام افراد اس ہراج میں حصہ لے سکتے ہیں۔

آن لائن ہراج میں حصہ لینے کے لیے اس ماہ کی 27 تاریخ کو شام 5 بجے تک رجسٹریشن ضروری ہے۔ عہدیداران نے کہا کہ مقررہ قیمت اگلے دن ادا کی جائے گی۔

منگل سے خریداروں کو ہراج کی تفصیلات کے بارے میں واقف کرایا جائے گا۔