ایشیاء

چین نے اروناچل میں 30 نئے ناموں کی چوتھی فہرست جاری کی

چین نے اروناچل پردیش کے مختلف مقامات کے 30 نئے ناموں کی چوتھی فہرست جاری کردی ہے۔ بیجنگ حالیہ ہفتوں میں ہندوستانی ریاست پر اپنا دعویٰ بار بار جتاتا رہا ہے۔

بیجنگ: چین نے اروناچل پردیش کے مختلف مقامات کے 30 نئے ناموں کی چوتھی فہرست جاری کردی ہے۔ بیجنگ حالیہ ہفتوں میں ہندوستانی ریاست پر اپنا دعویٰ بار بار جتاتا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
میں ہند۔ پاک ڈائیلاگ کے لئے اسلام آباد نہیں جارہا ہوں:وزیر خارجہ
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر

ہندوستان نے اروناچل پردیش کے مقامات کے ناموں کی تبدیلی کے چین کے اقدام کو مسترد کردیا۔ اس نے کہا کہ شمال مشرقی ریاست اس کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ نئے نام رکھنے سے یہ حقیقت نہیں بدلتی۔

چین کی وزارت ِ شہری امور نے زنگنان میں جغرافیائی ناموں میں یکسانیت پیدا کرنے چوتھی فہرست جاری کی۔ چین نے اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دیا ہے جو بیجنگ کے دعویٰ کے مطابق جنوبی تبت کا حصہ ہے۔

سرکاری اخبار گلوبل ٹائمس نے اتوار کے دن یہ اطلاع دی۔ وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر مزید 30نام تجویز کئے گئے جو یکم مئی سے لاگو ہوں گے۔