حیدرآباد

عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد، محبان رسول سے بھرپور شرکت کی اپیل

اس جلسے کی صدارت حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) فرمائیں گے۔

حیدرآباد: حافظ سید احمد آصف صاحب، پریس سیکرٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ امیرپیٹ کے مطابق، سرزمین کارمیکانگر یوسف گوڑہ میں ایک عظیم الشان اور فقیدالمثال جلسہ عام بعنوان "سیرت تاجدار مدینہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاحِ معاشرہ” منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دویومی جلسہ سیرت حضرت ابوبکر صدیقؓ و مشاعرہ
مسلمانان عالم نمازوں کی پابندی کریں،درود شریف کثرت سے پڑھیں توبہ واستغفار کو معمول بنالیں، اخلاق حسنہ پرکاربند رہیں،عراقی مہمان کا خطاب
خوش گوار ازدواجی زندگی کیلئے میاں اور بیوی کو ہی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
پروفیسررحمت یوسف زئی نے اردو زبان کو کمپیوٹر سے مربوط کرنے میں قابل قدر خدمت انجام دی، کتاب کی رسم اجرائی پر دانشوران کا اظہار خیال
لٹل فلاور ہائی اسکول نے ’’ لٹل فلاور فیسٹا کم سالانہ تقریب 2024-2025 کا انعقاد کیا

یہ بابرکت جلسہ 29 دسمبر 2024، بروز اتوار، بعد نماز عشاء منعقد ہوگا۔

اس جلسے کی صدارت حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) فرمائیں گے۔

اس جلسے کا اہتمام قطب دکن حضرت مولانا نورالحق قریشی صاحب دامت برکاتہم کی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے، اور اس کی نگرانی حضرت مولانا حسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفرپاشاہ صاحب دامت برکاتہم کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، اس جلسے کی قیادت حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم، جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کے ہاتھوں میں ہے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا سید ازہر مدنی صاحب مدظلہ (فرزند ارجمند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم) بھی خطاب کریں گے۔

جلسے میں شاعرِ اسلام حضرت مولانا قاری احسان محسن صاحب (مظفر نگر، یوپی) اپنے مخصوص انداز میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے، اور مقامی مقرر حافظ محمد اسحاق صاحب اسعدی (خطیب مسجد ارقم، بیگم پیٹ) بھی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

تمام اہل ایمان اور محبانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بھرپور اپیل کی جاتی ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت کر کے اپنے ایمان کو تازگی بخشیں اور اصلاحِ معاشرہ کے پیغام کو عام کریں۔

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ان نمبروں پر رابطہ کریں: 9133639073
8897762778