ایشیاء

ویڈیو: ملائشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کی آپس میں ٹکر، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا کے پیراک صوبے میں منگل کی صبح ریہرسل کے دوران فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

کوالالمپور: ملائیشیا کے پیراک صوبے میں منگل کی صبح ریہرسل کے دوران فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
پرواز MH370 کی گمشدگی کے دس سال مکمل، طیارہ کی تلاش دوبارہ شروع کرنے حکومت کا عزم
حیدرآبادی اسلامک اسکالر کو ملائشیا کا قومی ایوارڈ

رائل ملائیشیائی بحریہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق 09.32 پر لوموٹ رائل ملائیشیائی نیول بیس پر فلائی پاسٹ ریہرسل کے دوران ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ہیلی کاپٹر میں سات اور دوسرے میں تین افراد سوار تھے۔

بیان کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹروں میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔