حیدرآباد

گریوٹن موٹرز نے پہلی آل ٹیرین الیکٹرک موٹر سائیکل "کوانٹا” لانچ کر دی

کوانٹا کا ڈیزائن شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے لیے موزوں ہے اور یہ 4011 کلومیٹر کی طویل ترین سفر کر کے ایشیا بک آف ریکارڈز میں جگہ بنا چکی ہے۔

حیدرآباد، 26 نومبر 2024: گریوٹن موٹرز نے آج اپنی پہلی آل ٹیرین الیکٹرک موٹر سائیکل "کوانٹا” لانچ کر دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
نکاح کے مسنون طریقے پر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ تقریب ٹی-ہب، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ "کوانٹا” کی قیمت 1.2 لاکھ روپے رکھی گئی ہے اور یہ بھارت کی پہلی موٹر سائیکل ہے جو جدید لیتھیم مینگنیز آئرن فاسفیٹ (LMFP) بیٹری ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

اہم خصوصیات:

130 کلومیٹر رینج: ایک چارج پر۔

تیز چارجنگ: 90 منٹ میں 80% تک چارج۔

وزن کی گنجائش: 265 کلوگرام تک۔

کفایت شعاری: فی چارج صرف 2.7 یونٹ بجلی۔

کوانٹا کا ڈیزائن شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے لیے موزوں ہے اور یہ 4011 کلومیٹر کی طویل ترین سفر کر کے ایشیا بک آف ریکارڈز میں جگہ بنا چکی ہے۔

CEO پرشو رام پاکا نے کہا کہ کوانٹا بھارتی مارکیٹ کے لیے مکمل طور پر مقامی طور پر تیار کردہ موٹر سائیکل ہے اور اس کی پروڈکشن سہولت حیدرآباد میں سالانہ 30,000 یونٹس تیار کرے گی۔

بکنگ کے لیے گریوٹن موٹرز کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔