برقی سربراہی کی مسدود سے کویت تاریکی میں ڈوب گیا
کویت کے وزارت بجلی و پانی و توانائی کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ مرکزی ٹرانسفرمرز زیادہ گرم ہو رہے ہیں جس کے حل کے لیے مرمت کا کام انتہائی ضروری تھا۔
کویت: کویت کے وزارت بجلی و پانی و توانائی کا کہنا ہے کہ مملکت کے 11رہائشی علاقوں سے مرکزی سپلائی لائن اور ٹراٹسفرمرز میں مرمت کے لیے بجلی منقطع کی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے وزارت بجلی و پانی و توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی سپلائی کو برقرار، منظم اور درست رکھنے کے لیے مرمت کا کام ضروری ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اصلاح و مرمت کے دوران صباح الأحمد، النہضہ، الاندلس، عبد اللہ المبارک، الجابریہ، الشویخ اور الشامیہ کے علاوہ دیگر رہائشی علاقوں سے باری باری بجلی کی فراہمی معطل کی گئی۔
یاد رہے کہ سال کے ان گرم ترین دنوں کے دوران کویت میں پہلی مرتبہ اتنے وسیع رقبے سے بجلی کی فراہمی کو معطل کیا گیا ہے۔
کویت کے وزارت بجلی و پانی و توانائی کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ مرکزی ٹرانسفرمرز زیادہ گرم ہو رہے ہیں جس کے حل کے لیے مرمت کا کام انتہائی ضروری تھا۔
دوسری جانب کویت آنے والے افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جولائی میں 23 ملین دینار سے زائد کے ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔
ٹورازم اینڈ ٹریول آفس کویت نے جولائی میں فروخت ہونے والی ٹکٹوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے ماہ 23.87 ملین دینار کے ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں جبکہ جون کے مقابلے میں یہ فروخت تقریباً 3.7 فیصد زیادہ ہے۔
جون کے مہینے میں 23 ملین دینار کے ٹکٹس فروخت ہوئے تھے، تاہم اس ماہ فروخت میں بڑے اضافے کے باوجود سال 2024 کے پہلے سات مہینوں میں ٹکٹوں کی سیل پچھلے سال کے مقابلے میں کم رہی۔
رواں سال کے پہلے سات ماہ میں ٹکٹوں کی مجموعی سیل 150.79 ملین دینار رہی جبکہ سال 2023 کی اسی مدت میں مجموعی فروخت 153.15 دینار رہی تھی۔