تعلیم و روزگار

گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

سپریم کورٹ نے پیر کے روز تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقدشدنی گروپIمین امتحانات پر روک لگانے سے انکار کردیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی/آئی اے این ایس) سپریم کورٹ نے پیر کے روز تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقدشدنی گروپIمین امتحانات پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ ریاست میں مختلف سرکاری محکموں میں 563گروپ Iکی جائیدادوں پر تقررات کے لئے آج سے مین امتحانات کا آغاز ہوا۔

متعلقہ خبریں
محکمہ بہبود خواتین و اطفال میں تقررات کا امتحان منسوخ
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ حکم التوأ کی اجرائی افراتفری کا سبب بنے گا۔ امتحانات 2 بجے دن سے شروع ہوں گے۔ اس مرحلہ پر امتحان کے خلاف حکم التوا جاری سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے یہ بات کہی، جبکہ درخواست گزاروں کی طرف سے کپل سبل نے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے حکم التوأ دینے کی مانگ کی۔

بنچ نے نوٹ کیا کہ امتحان آج سے منعقد ہوں گے۔ امیدوار بھی امتحانی مراکز میں داخل ہوچکے ہوں گے۔ کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ امیدوار، امتحان میں شرکت کے موقع سے محروم ہوجائیں گے، کیونکہ تشکیل تلنگانہ کے بعد پہلی بار گروپI کے امتحانات منعقد ہورہے ہیں۔

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن، گروپIکا امتحان منعقد کررہا ہے، جس کا آغاز پیر سے ہوا ہے۔ 563جائیدادوں پر تقررات کے لئے یہ امتحانات 27اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ مین امتحان کے لئے جملہ 31,383امیدوار اہل قرار پائے ہیں۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست میں پہلی بار گروپ Iکے امتحانات منعقد ہورہے ہیں۔

اس سے قبل 2011میں یہ امتحان منعقد ہوا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او کے مطابق کمیشن نے کوٹہ پالیسی کو اپنایا۔ ایک شخص پوگولہ رام بابو نے سپریم کورٹ میں اس جی او کو چالنج کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ اس معاملہ کو دیکھ رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے عدالت العالیہ سے کہا کہ وہ نتائج کی اجرائی سے قبل اس معاملہ (جی او29) کا فیصلہ سنائے۔

آئی اے این ایس کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے حکم التوأ دینے سے انکار کے بعد ریاست میں پیر کے روز سے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے زیراہتمام گروپI مین امتحانات کا آغاز ہوا ہے۔ سپریم کورٹ نے چند امیدواروں کی جانب سے داخل کردہ عرضیوں کو خارج کردیا ہے۔

ان امیدواروں نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیالنج کیا تھا، کیونکہ ہائی کورٹ نے گروپIمین امتحان کے انعقاد کو روکنے سے انکار کردیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد آج دوپہر سے 46مراکز پر گروپIمین امتحانات شروع ہوگئے۔ امیدوار، سپریم کورٹ کے فیصلہ کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔

سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ امتحانات کے انعقاد کو روکا نہیں جائے گا۔ جس کے بعد ہی حیدرآباد، رنگاریڈی اور میٹرچل ملکاجگری اضلاع کے 46مراکز پر امتحانات کا آغاز ہوا۔ مین امتحان کے لئے 31,383امیدوار اہل قرار پائے ہیں، یہ امیدوار، 27 تک جاری رہنے والے امتحانات میں شریک رہیں گے۔

امتحانات کے اوقات 2 بجے دوپہر سے 5 بجے شام رہیں گے۔ پہلے دن جنرل انگلش کا امتحان ہوا۔ حکام نے شیڈول کے مطابق امتحان کے وقت سے ایک گھنٹہ قبل مراکز کے گیٹ بند کردئیے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے امتحان دینے والے امیدواروں سے نیک خواہشات کااظہار کیا اور امیدواروں پر زور دیا کہ وہ سکون کے ساتھ امتحانات میں شرکت کریں۔