کھیل

جئے شاہ، اشرف نے ایشیا کپ شیڈول کوقطعیت دے دی

ایشیاکپ گیمس جوہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ہیں جن کابے حد انتظارہے اب یہ سری لنکا میں منعقد ہوں گے جیساکہ سابق میزبان پی سی بی نے اتفاق کیاتھا۔

نئی دہلی: ایشیاکپ گیمس جوہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ہیں جن کابے حد انتظارہے اب یہ سری لنکا میں منعقد ہوں گے جیساکہ سابق میزبان پی سی بی نے اتفاق کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
آئی سی سی بھی ہندوستان کے سامنے کچھ نہیں کرسکتا: آفریدی
حفیظ کو پی سی بی سے طویل میعاد کا کنٹراکٹ ملنے کا امکان نہیں
نجم سیٹھی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شپ کی دوڑ سے باہر

آئی پی ایل چیرمین ارون دھومل نے چہارشنبہ کواس کی توثیق کی ہے۔دھومل جوان دنوں آئی سی سی چیف اگزیکیٹیوزسے ملاقات کیلئے ڈربن میں ہیں۔

اطلاع دی کہ بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ اورنئی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیرمین ذکااشرف نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں جمعرات سے قبل ملاقات کریں گے تاکہ ایشیاکپ شیڈول کوقطعیت دی جاسکے۔اشرف جنہوں نے جاریہ ماہ کے اوائل ذمہ داری سنبھالی ہے۔

انہوں نے سابق میں نجم سیٹھی کے تحت جو ہائیبریڈماڈل پراپنی ناخوشی کااظہارکی تھی۔ پی سی بی کوپاکستان اورسری لنکامیں 31۔اگست تا17ستمبر ٹورنمنٹ منعقدکرنے کی میزبانی کے حقوق قبول کئے گئے تھے۔ ہمارے سکریٹری نے پی سی بی سربراہ ذکا اشرف اورایشیاکپ شیڈول کوقطعیت دینے ملاقات کی اور اس پر قبل ازیں جیساکہ تبادلہ خیال ہواتھا۔

پاکستان میں لیگ کے چار گیمس ہوں گے۔جس کے بعد 9گیمس سری لنکا میں جس کے دوران ہندوستان بمقابلہ پاکستان گیم اورایک تیسرا گیم ایسی صورت میں اگردونوں ٹیمیں فائنل تک پہونچنے کی صورت میں کھیلا جائے گا۔ دھومل نے یہ بات پی ٹی آئی کوبتائی۔

دھومل نے پاکستان میڈیاکی جانب سے اطلاعات کوبکواس قراردیاکہ ہندوستان پڑوسی ملک کا دورہ اپنے اسپورٹس وزیراحسان مزاری کے ساتھ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔نہ توہندوستان پاکستان کا دورہ کرے گا اورنہ ہمارے سکریٹری اس کے برخلاف جائیں گے۔جیساکہ رپورٹس میں ظاہر کیاگیاہے صرف پروگرام کوقطعیت دی گئی ہے۔

ہندوستان کے تعلق سے یہ امکان ہے کہ وہ پاکستان سے ڈمبولامیں 2010 ایڈیشن کی طرح کھیلے گا۔پاکستان صرف ہوم میاچ اپنے ملک میں نوارد ٹیم نیپال کے خلاف کھیلے گا۔دیگرتین گیمس افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش‘ بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، اورسری لنکابمقابلہ افغانستان کھیلے جائیں گے۔

حال ہی میں پاکستان کے وزیراسپورٹس مزاری شاید اس بات سے واقف نہیں کہ قبل ازی میٹنگ ایشین کرکٹ کونسل جس کے دوران طاقتور اگزیکیٹیو کمیٹی نے ہائیبریڈماڈل کی تجویز منظورکی تھی جسے سابق صدر نجم سیٹھی نے پیش کی تھی۔

ہمیں پی سی بی کے داخلی امور میں کوئی دلچسپی نہیں۔ بہرحال ہم ان کے نمائندوں کے مطابق کھیلیں گے۔ یہ بات اے سی سی بورڈ ممبر نے میٹنگ میں پی ٹی آئی کوبتائی۔

a3w
a3w