حیدرآباد

گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ چند قائدین سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے امیدواروں کو اکسانے کے لیے غلط معلومات پھیلا کر رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ ان قائدین کی سازشوں کا شکار نہ بنیں۔

 حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے واضح کیاکہ حکومت گروپ I  مینس امتحانات کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں، بی آر ایس اور بی جے پی کے ذریعہ گمراہ نہ ہوں، اور امتحان میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
بنڈی سنجے کو پارٹی کی صدارت سے نہیں ہٹایا جائے گا: کشن ریڈی
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

 انہوں نے کہا امتحان  میں ناکام ہونے سے طلبہ بہتر مستقبل کا  ایک سنہری موقع کھو دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چند قائدین سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے امیدواروں کو اکسانے کے لیے غلط معلومات پھیلا کر رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ ان قائدین کی سازشوں کا شکار نہ بنیں۔

انہوں نے کہا حکومت نے گروپ-1  امتحان کا اعلان کرتے وقت GO 29 جاری کیا۔ ہم نے 1:50 کے تناسب سے میرٹ کی بنیاد پر مینز کے لیے امیدواروں کا انتخاب کیا۔

 ایسے واقعات ہوئے ہیں جب عدالتوں نے درمیانی عمل میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بھرتی کے عمل کو روک دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جی او 55، ایس ٹی، یس سی، اور بی سی امیدواروں کے لیے ناانصافی کا باعث بن سکتا ہے، اسی لیے حکومت نے جی او  29 متعارف کرایا۔