حیدرآباد

بنڈی سنجے کو پارٹی کی صدارت سے نہیں ہٹایا جائے گا: کشن ریڈی

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ صرف بدعنوان لوگ ہی 2ہزار روپے کے نوٹوں سے دستبرداری کے مسئلے کی مخالفت کررہے ہیں۔ ملک سے 2ہزار روپے کے نوٹوں کی دستبرداری سے متعلق مرکزی حکومت کے پاس واضح منصوبہ موجود ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ صرف بدعنوان لوگ ہی 2ہزار روپے کے نوٹوں سے دستبرداری کے مسئلے کی مخالفت کررہے ہیں۔ ملک سے 2ہزار روپے کے نوٹوں کی دستبرداری سے متعلق مرکزی حکومت کے پاس واضح منصوبہ موجود ہے۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی

انہوں نے اپوزیشن کے ان الزامات کوخارج کردیا کہ نوٹ بندی کے غلط فیصلہ کی پردہ پوشی کیلئے 2ہزار روپے کرنسی کے نوٹوں کے چلن کو حکومت نے واپس لے لیا ہے۔ جی کشن ریڈی نے آج بی جے پی دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شراب اسکام کے مسئلے پر رکن کونسل کے کویتا کی گرفتاری کے بارے میں مرکزی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔

یہ مسئلہ سی بی آئی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی کے قائد منیش سسوڈیا کو شراب اسکام میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کو بدعنوانی میں ملوث ہونے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بی جے پی کے موجودہ صدر بنڈی سنجے کو تبدیل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں غیر ضروری بے بنیاد خبریں شائع کی جارہی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہاراشٹرا میں بی آر ایس کی قیادت ایم آئی ایم کے ہاتھوں میں ہے۔ مہاراشٹرا میں ایک وارڈ کے رکن کی کامیابی پر جشن منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کا اثر تلنگانہ میں نہیں پڑے گا۔

کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں کانگریس کا سیاسی اثر نہیں ہے۔ تلنگانہ میں بی آر ایس کی متبادل صرف بی جے پی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں چیف منسٹر کے سی آر کو دیش کا نیتا کہہ کر فلیکسی لگائے جارہے ہیں۔ اس طرح فلیکسی لگانے سے کوئی شخص دیش کا نیتا نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر سیاسی طور پر بیروزگار قائدین کو فون کرکے انہیں بی آر ایس میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ ان کا مہاراشٹرا میں کوئی سیاسی اثر نہیں ہے۔ انہوں نے کے سی آر کے خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صبح ہوتے ہی کے چندر شیکھر راؤ کے افراد خاندان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بیانات دینے کو اپنا پسندیدہ مشغلہ بنا لیا ہے۔