حیدرآباد

حیدرآباد: غیر قانونی اسپا سنٹر پر چھاپہ

شہرحیدرآباد میں گڈی ملکاپورپولیس اسٹیشن کے حدود میں دو غیر قانونی اسپا سنٹرس پر چھاپہ ماراگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گڈی ملکاپورپولیس اسٹیشن کے حدود میں دو غیر قانونی اسپا سنٹرس پر چھاپہ ماراگیا۔

متعلقہ خبریں
اردو مسکن میں کیاٹ اکیڈمی کے زیراہتمام طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
ورنگل پولیس کمشنریٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جائزہ اجلاس
اسکالرشپ کی عدم ادائیگی سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر، آر ٹی ایف اسکیم پر فوری توجہ دی جائے

ساؤتھ ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس اور گڈی ملکاپولیس نے مشترکہ طور پر نانل نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں اسپاسنٹرس پرچھاپہ مارتے ہوئے 5لڑکیوں کو بچالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کے ساتھ پکڑی گئی 5 لڑکیوں کے ساتھ ساتھ اسپا سنٹرس کے مالکین کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے انتباہ دیاکہ جہاں کہیں بھی ایسے ا سپا سنٹر ہیں، عمارت کے مالک کو چاہیے کہ وہ انہیں خالی کر دیں، ورنہ ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے کہاکہ یہ اسپاسنٹربغیرلائسنس کے غیرقانونی طورپر چلایاجارہا تھا۔پولیس نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ غیرقانونی چلائے جانے والے اسپاسنٹرس جاکر اپنے مستقبل کو برباد نہ کریں۔

پولیس نے کہاکہ اپارٹمنٹ کے مالک کوبھی نوٹس دی جائے گی۔ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔