تلنگانہ

گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے واضح کیاکہ حکومت گروپ I مینس امتحانات کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے واضح کیاکہ حکومت گروپ I مینس امتحانات کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

متعلقہ خبریں
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
گروپ II امتحانات ملتوی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں، بی آر ایس اور بی جے پی کے ذریعہ گمراہ نہ ہوں، اور امتحان میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔ انہوں نے کہا امتحان میں ناکام ہونے سے طلبہ بہتر مستقبل کا ایک سنہری موقع کھو دیں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ چند قائدین سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے امیدواروں کو اکسانے کے لیے غلط معلومات پھیلا کر رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ ان قائدین کی سازشوں کا شکار نہ بنیں۔

انہوں نے کہا حکومت نے گروپ-1 امتحان کا اعلان کرتے وقت GO 29 جاری کیا۔ ہم نے 1:50 کے تناسب سے میرٹ کی بنیاد پر مینز کے لیے امیدواروں کا انتخاب کیا۔ ایسے واقعات ہوئے ہیں جب عدالتوں نے درمیانی عمل میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بھرتی کے عمل کو روک دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جی او 55، ایس ٹی، یس سی، اور بی سی امیدواروں کے لیے ناانصافی کا باعث بن سکتا ہے، اسی لیے حکومت نے جی او 29 متعارف کرایا۔