بھارت

جی ایس ٹی کی دہشت کا ملک بھر میں کریں گے آج خلاصہ: کانگریس

جمعرات کو ایک ایکس پوسٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا

نئی دہلی: کانگریس نے حکومت کے گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور پارٹی لیڈر ملک کے 12 شہروں میں جی ایس ٹی دہشت کے مختلف نکات کا خلاصہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
جموں و کشمیر میں جیش محمد کے کمانڈر کی 6 جائیدادیں ضبط: این آئی اے
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

جمعرات کو ایک ایکس پوسٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ آج دوپہر 12 بجے پارٹی کے 12 لیڈر ملک کے 12 شہروں میں پریس کانفرنس کے ذریعے جی ایس ٹی کی دہشت کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر گورو گوگوئی جورہاٹ آسام، پروین چکرورتی وجئے واڑہ آندھرا پردیش، شکتی سنگھ گوہل دہلی، موہن کمار منگلم احمد آباد گجرات، جئے نارائن ویاس سورت گجرات، ڈاکٹر اجے کمار چنڈی گڑھ ہریانہ، راجیو گوڈا ترواننت پورم کیرالہ، سچن پائلٹ ممبئی، ٹی ایس سنگھ دیو مدھیہ پردیش کے بھوپال، پون کھیڑا راجستھان کے جے پور ، سپریا سرینیت لکھنؤ اور ایم ایم پلم راجو کولکتہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔