تلنگانہ

کریم نگر میں قتل کے 5ملزمین گرفتار۔ دوستوں نے ہی دوست کا قتل کیا

کریم نگر ٹوٹاؤن پولیس نے ایک 35 سالہ شخص کے قتل واقعہ میں ملوث5 افراد کو آج حراست میں لے لیا۔

کریم نگر: کریم نگر ٹوٹاؤن پولیس نے ایک 35 سالہ شخص کے قتل واقعہ میں ملوث5 افراد کو آج حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ
ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں کی متحدہ طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا: بنڈی سنجے

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس تولا سرینواس راؤ نے آج اے سی پی آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ کریم نگر کے علاقہ ودیا نگر واٹر ٹینک کے قریب نریندر راؤ نامی شخص کو اسی کے پانچ دوستوں نے مل کر چاقوں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔

واضح رہے کہ نریندر راؤ 10سال سے آسٹریلیا میں مقیم تھا وہ اپنے آبائی ٹاؤن کریم نگر آیا ہوا تھا اور زمینوں کی خرید وفروخت کا کاروبار کر رہا تھا۔ نریندر راؤ نے اپنے ایک دوست اجئے کے ہمراہ ویملواڑہ میں ساڑھے تین ایکڑ اراضی خریدی تھی۔ اسی اراضی کے درمیان دونوں میں تنازعہ چل رہا تھا۔

جس کی وجہ سے دونوں میں جھگڑے بڑھ گئے جس کے ساتھ ہی نریندر کا دوست بونالہ اجئے نے نریندر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پونالہ اجئے نے اپنے دیگر چار دوستوں ابھشیک، راجی ریڈی، ستیہ نارائنہ، اور راجندر کو سازشی منصوبہ کے بارے میں بتایا۔

اور وہ ان چاردوستوں کے ساتھ نریندر کے پاس گیا۔ اور دعوت دینے کے بہانے نریندر کو 22مارچ کی دوپہر ودیانگر علاقہ واٹر ٹینک کے قریب لے جایا گیا۔ جہاں 5 افراد نے چاقوں کے ذریعہ نریندر پر حملہ کردیا جس کے ساتھ ہی نریندر نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

ٹوٹاؤن انسپکٹر لکشمی بابو نے اطلاع کے ساتھ ہی ایس آئی سرینواس، سرینواس گوڑ، کیڈ کانسٹبل، راج ملیا، بلوکوڈ کانسٹیبل، رویندر آئی ڈی پارٹی کانسٹبل کشور، شنکر ریڈی، راجو نائک، راج کرن کے ہمراہ پنچنامہ کیا اور مختلف علاقوں کے CC کیمروں کے ذریعہ5 ملزمین کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ جس پر اے سی پی سرینواس راؤ نے ٹوٹاؤن پولیس کی ستائش کی۔

a3w
a3w