حیدرآباد

حیدرآباد میں گیسٹ لکچررس کا دھرنا

انہوں نے ہائی کورٹ کے احکام پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے نعرہ بازی کی اور کہا کہ ان کی خدمات کو فوری طور پر باقاعدہ بنایا جائے اور ان کو ملازمت پر بحال کیا جائے۔

حیدرآباد: گیسٹ لکچررس نے ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے دھرنادیا۔

انہوں نے ہائی کورٹ کے احکام پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے نعرہ بازی کی اور کہا کہ ان کی خدمات کو فوری طور پر باقاعدہ بنایا جائے اور ان کو ملازمت پر بحال کیا جائے۔

اس دھرنے کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے وہاں حالات کشیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ گیسٹ لکچررس کے طورپر وہ کئی برسوں سے خدمات انجام دے رہے تھے تاہم ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی خدمات کوباقاعدہ بنانے کا وعدہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے خود اسمبلی میں کیا تھا اور اب انہوں نے اپنے اس وعدہ سے انحراف کیا ہے۔

اس احتجاج کے نتیجہ میں نامپلی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔پولیس نے ان لکچررس کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔