گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
طلبہ و طالبات کو مفت کتابیں دی جاتی ہیں داخلے مکمل مفت ہیں اسپورٹس کی بھی شاندار سہولیات موجود ہیں کمزور طلبہ و طالبات پر انفرادی توجہ دی جاتی ہے تمام طلبہ و طالبات کو حکومت کی جانب سے اسٹیڈی مٹیریل بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے
لیکچررس ڈاکٹر صالحہ شاہین، محترمہ نکہت فاطمہ اور دیگرنے سرکاری وامدادی مدارس کا دورہ کیا
حیدرآباد : گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ میں تعلیمی سال 2027-2026 میں اردو اور انگلش میڈیم میں طلبہ و طالبات کو داخلہ لینے کے لیےترغیب ، رہنمائی اور رہبری کی غرض سے گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ کے لیکچررس نے پرنسپل جناب رمناراؤ ودیتیالا کی ہدایت پر مختلف سرکاری ،خانگی، امدادی مدارس کا دورہ کیا اور کالج میں موجود مختلف عظیم الشان سہولتوں سے واقف کروایا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 پہنچنے پر ان لیکچررس کا جناب محمد جہانگیر اور جناب محمد حسام الدین نے خیر مقدم کیا
جناب محمد جہانگیر نے کالج لیکچررس پر واضح کیا کہ اسکول کی نئی بلڈنگ کی تعمیر اور ترقی میں اسکول کی گزیٹیڈ ہیڈمسٹریس محترمہ اوماموپیڈی کا اہم رول ہے سال گزشتہ بھی ایس ایس سی کا نتیجہ صد فیصد رہا کالج کے لیکچررس نے اسکول کے نتیجہ پر اپنی کافی خوشی کا اظہار کیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صالحہ شاہین اور محترمہ نکہہت فاطمہ نے بتایا کہ گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ میں MPCاورBIPC کے علاوہ CEC اور HEC انگلش و اردو میڈیم کے علاوہ ووکیشنل کورسس میں ہر سال داخلے کیے جاتے ہیں ووکیشنل کورسس میں ect(،الیکٹرک اینڈ الیکٹرانکس ٹیکنیشن )AO(آفس اسسٹنٹ )، ET( الیکٹرک ٹیکنیشین)اور آٹو موبائل میں داخلے دیے جاتے ہیں کالج کے احاطے میں ڈگری کالج بھی قائم ہے لیکچرر ڈاکٹر صالحہ شاہین اور محترمہ نکہت فاطمہ نے مزید بتایا کہ تمام طلبہ و طالبات کو مفت کتابیں دی جاتی ہیں داخلے مکمل مفت ہیں اسپورٹس کی بھی شاندار سہولیات موجود ہیں کمزور طلبہ و طالبات پر انفرادی توجہ دی جاتی ہے تمام طلبہ و طالبات کو حکومت کی جانب سے اسٹیڈی مٹیریل بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے مضمون واری تمام لیکچررس کی خدمات یہاں پر موجود ہیں ہوادار اور کشادہ جماعتیں ہیں طلبہ و طالبات کو مختلف مسابقتی امتحانات کے لیے بھی تیار کیا جاتا ہے
مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے اسکا لرشپ کی سہولت ہے ایس ایس سی پاس ہونے والے اور کالج میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کو مالا بارگولڈ کی جانب سے بھی منتخب طلباء و طالبات کو اسکالر شپ دیے جاتے ہیں ان لیکچررس نے طلبہ و طالبات سے خواہش کی کہ وہ چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں داخلے لیں
ان کے ہمراہ اس موقع پر محترمہ نور محمدی لیکچرر اور محترمہ ساجدہ بیگم بھی موجود تھیں لیکچررس کے وفد نےگورنمنٹ ہائی اسکول، گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی، یونیک ہائی اسکول چنچل گوڑہ ہائی اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چھاونی ناد علی بیگ، اشرف المدارس ہائی اسکول ،مدرسہ تجوید القرآن آزاد نگر عنبر پیٹ، مدرسہ اشرف العلوم خواجہ باغ سعید آباد کابھی دورہ کرتے ہوئے یہاں پڑھنے والے طلبہ و طالبات سے خواہش کی کہ وہ چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں داخلہ لیں