کرناٹک

اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ

ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی کہ اس پروگرام میں 5,194 ویڈیواپ لوڈکئے گئے جن میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے حصہ لیا۔

بنگلورو: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے کارناموں کوتہنیت پیش کرنے بنگلورو میں ہزاروں افراد اپنے پیٹوں پر لٹکے پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کرنے آن لائن ویڈیو البم جاری کرکے گینس ورلڈ ریکارڈ کے فیصلہ کنندہ نے بجاج الائینس لائف انشورنس کونئے گینس ورلڈریکارڈ کا حامل قراردیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی
عالمی خلائی ایجنسیوں نے چندریان 3 مشن کی کامیابی پر اسرو کو مبارکباد دی

جس نے اتنا طویل ترین آن لائن ویڈیوالبم تیارکیا۔ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی کہ اس پروگرام میں 5,194 ویڈیواپ لوڈکئے گئے جن میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے حصہ لیا۔

بجاج الائینس لائف نے اتوارکے دن انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے اہم کارکنوں جن میں چندریان اورسولارمشن آدتیہL1 کی کامیابی کیلئے بنگلورو کے سری کنٹیرواآوٹ ڈوراسٹیڈیم میں جشن منانے چوتھاپلنکاتھان منعقدکیا گیاتھا۔