دہلی

جنسی استحصال کے ملزم برج بھوشن کو عدالت میں پیش ہونے  کا سمن جاری

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (ACMM) ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت نے ملزم برج بھوشن اور اس کے اسسٹنٹ سکریٹری ونود تو مر کو بھی عدات میں پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو سمن جاری کرکے 18 جولائی کو انہیں عدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں یہ سمن جاری کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (ACMM) ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت نے ملزم برج بھوشن اور اس کے اسسٹنٹ سکریٹری ونود تو مر کو بھی عدات میں پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے۔

عدالت نے اس معاملے میں دہلی پولیس کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کے پیش نظر دونوں ملزمین کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (ACMM) کی عدالت نے دہلی پولیس کی درخواست پر یکم جولائی کو اس معاملے کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔ دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی جا سکتی ہے۔

عدالت نے پولیس کے اس عرضی کا بھی نوٹس لیا تھا کہ اس کیس میں کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) اور فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی اور ان کا انتظار ہے۔

اس سے قبل 27 جون کو اسی عدالت نے اس معاملے کی سماعت یکم جولائی تک کے لئے ملتوی کر دی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے ملزم ممبر پارلیمنٹ ، سنگھ کے خلاف دائر طویل چارج شیٹ کو دیکھنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی تھی۔

سی ایم ایم مہیما رائے سنگھ کی عدالت نے 22 جون کو سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیس کو 27 جون کو سماعت کے لیے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت میں منتقل کر دیا تھا۔

15 جون کو دہلی پولیس نے ملزم برج بھوشن سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 354، 354-A، 354-D اور 506 کے تحت عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔

a3w
a3w