یوروپ
بندوق بردار نے 12 افراد کو گولی مارکر خودکشی کرلی
مونٹینگرو میں جمعرات کے روز مغربی صوبہ سیٹن جے میں ایک بندوق بردار نے اپنے آپ کو ہلاک کرنے سے پہلے 12 افراد بشمول 2 بچوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا جس کے نتیجہ میں صدمہ اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
سیٹن جے (مونٹینگرو) (اے پی) مونٹینگرو میں جمعرات کے روز مغربی صوبہ سیٹن جے میں ایک بندوق بردار نے اپنے آپ کو ہلاک کرنے سے پہلے 12 افراد بشمول 2 بچوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا جس کے نتیجہ میں صدمہ اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ چہارشنبہ کے روز ایک بار میں ہونے والے جھگڑے کے بعد فائرنگ میں کم ازکم 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 45 سالہ حملہ آور کی شناخت ایکومارٹی نووک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اس نے بار کے مالک‘ اس کے بچوں اور خود اپنے ارکان ِ خاندان کو ہلا ک کردیا۔ حملہ آور قتل ِ عام کے بعد فرار ہوگیا۔
بعدازاں اس کا پتہ چلایا گیا اور پولیس نے اسے گھیرلیا۔ اس نے اپنے سر میں گولی مارلی اور ہلاک ہوگیا۔ وزیر داخلہ ڈینیلو سارانووک نے یہ بات بتائی۔
Photo Source: @1010WINS