انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

ایشوریا اور میں طلاق لے رہے ہیں، جانئے ابھیشک بچن کی وائرل ویڈیو کی حقیقت؟

ویڈیو میں مبینہ طور پر ابھیشیک کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ میں اور ایشوریہ نے اس جولائی میں طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ آرادھیا کی خاطر ہے۔

مہاراشٹرا:ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن ان دنوں اپنے ذاتی تعلقات کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اننت امبانی کی شادی کے بعد اب پیرس اولمپکس کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کے درمیان دراڑ کی افواہیں تیز ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
سارا تندولکر سوشل میڈیا پر برہم
طلاق کے لئے صرف نیت کافی نہیں
باپ کا لڑکے سے خلع کا مطالبہ کرنا
طلاق دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب کی دوبارہ اشاعت

 ابھیشیک اور ایشوریا کو عوامی سطح پر ایک ساتھ نہیں دیکھا جاتا، جس کی وجہ سے لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے۔ تاہم اس دوران وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے سب کو چونکا دیا ہے۔ اس ویڈیو میں ابھیشیک کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ وہ ایشوریا سے طلاق لے رہے ہیں۔

وائرل ہونے والے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک کہا جا رہا ہے۔ جسے AI ٹولز کے ذریعہ ابھیشیک کی ویڈیو کے ساتھ آواز کو ہم آہنگ کر کے بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر ابھیشیک کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ میں اور ایشوریہ نے اس جولائی میں طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ آرادھیا کی خاطر ہے۔

تاہم ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ جعلی ہے اور اسے اے آئی ٹولز کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ ویڈیو اور آوازیں مماثل نہیں ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ایسی افواہیں پھیلانے والوں پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

a3w
a3w