حیدرآباد

ٹی آر ایس ایم پی ناما ناگیشور راؤ کے بیٹے کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ان افرا دنے رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کی کار کو رکوایا اور پھر چاقو دکھاکر اس سے 75ہزارروپئے لوٹ لئے۔پنجہ گٹہ پولیس نے ا س سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن پارلیمنٹ ناماناگیشورراو کے بیٹے کو دن دہاڑے لوٹ لیاگیا۔شہر کے پنجہ گٹہ علاقہ میں چاقو کی نوک پر رکن پارلیمنٹ ناماناگیشورراو کے بیٹے پرتھوی راج کو نامعلوم افراد نے لوٹ لیا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ان افرا دنے رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کی کار کو رکوایا اور پھر چاقو دکھاکر اس سے 75ہزارروپئے لوٹ لئے۔پنجہ گٹہ پولیس نے ا س سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w