حیدرآباد

گڑگاؤں پولیس کو مطلوب مجرم شہر سے گرفتار

ایک مطلوب مجرم جس کے سرپر 25 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے کو گڑگاؤں پولیس نے حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

حیدرآباد: ایک مطلوب مجرم جس کے سرپر 25 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے کو گڑگاؤں پولیس نے حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

نومبر2021میں 31سالہ راچت شرما نے اپنے چار دوستوں کے ساتھ گڑگاؤں میں ایک شخص سے 10لاکھ روپے لوٹنے کے بعد سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی۔

راچت کے مدد گار پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ گڑگاؤں پولیس کرائم برانچ ٹیم نے 20فروری کو حیدرآباد سے راچت کو گرفتار کیا ہے۔

راچت کو دو روزہ ٹرانزٹ وارنٹ پر گرگاؤں لیجا یا گیا تھا۔ راچت نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھیوں نے شکایت کنندہ سے نقدی رقم، لیاپ ٹاپ اور دستاویزات جملہ مالیت 10لاکھ روپے تھی، لوٹ لی تھی۔