تلنگانہ

جسٹ ڈائل اور حکومت تلنگانہ میں معاہدہ

تلنگانہ میں مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزس(MSMEs) کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کیلئے ہندوستان کے لوکل سرچ انجن جسٹ ڈائل اور حکومت تلنگانہ کے درمیان معاہدہ طئے پایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزس(MSMEs) کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کیلئے ہندوستان کے لوکل سرچ انجن جسٹ ڈائل اور حکومت تلنگانہ کے درمیان معاہدہ طئے پایا۔

محکمہ انڈسٹریز اور کامرس ڈپارٹمنٹ حکومت تلنگانہ اور جسٹ ڈائل کی جانب سے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے جس کی رو سے جسٹ ڈائل،ایم ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل بزنس کرنے، بازار میں اپنی مکمل صلاحیت کے استعمال اور موزوں طریقہ سے صارفین تک رسائی میں مدد فراہم کیا جائے گا۔

پرنسپل سکریٹری جیش رنجن نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے حیدرآباد سوریا پیٹ، عادل آباد، نظام آباد و دیگر ٹاونس میں موجود ایم ایس ایم ایز کو فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے جسٹ ڈائل کے ساتھ ہوئے معاہدے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے چھوٹی اور متوسط صنعتوں کو کل ہند سطح پر جہاں اپنی اشیاء کو فروخت کرنے مارکٹ دستیاب ہوگی وہیں معیار میں بہتری لانے، اختراعی نظریات اور طریقہ کار کو اختیار کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔

اس معاہدہ کی روسے ایسے تجارتی ادارے جو ریاست کے انڈسٹریز اور کامرس ڈپارٹمنٹ میں درج ہے، کو جسٹ ڈائل کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف اگزیکٹیو آفیسر جسٹ ڈائل وی ایس ایس مانی و دیگر موجود تھے۔