مشرق وسطیٰ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا دورہ ایران

سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد ال سعود کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا استقبال ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے کیا۔

تہران: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ال سعود مہینوں پہلے منقطع دوطرفہ تعلقات دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی

تسنیم خبررساں ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد ال سعود کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا استقبال ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق ال سعود جو کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ فرانس کے دورے پر ہیں، پیرس سے براہ راست تہران پہنچے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران سعودی عرب تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے اپریل میں فوری طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

a3w
a3w