شمال مشرق

گرمیت رام رحیم 20 دن کی پیرول پر جیل سے رہا

پچھلے چار برسوں میں، گرمیت سنگھ 10 سے زیادہ بار تقریباً 250 دنوں کے لیے پیرول/فرلو پر جیل سے باہر آیا ہے اور زیادہ تر بار ایسا ہریانہ اور آس پاس کی ریاستوں میں کسی نہ کسی انتخابات کے دوران ہوا ہے۔

چنڈی گڑھ: ہریانہ اسمبلی انتخابات سے تین دن قبل چہارشنبہ کو سادھویوں کے جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے معاملے میں سزا کاٹ رہے سرسا ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ رام رحیم کو20 دن کی پیرول پر رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

روہتک کی سناریا جیل میں بند گرمیت سنگھ جیل سے رہا ہوتے ہی اتر پردیش کے باغپت میں آشرم کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس بار پیرول مشروط ہے اور الیکشن کمیشن کی شرائط کے مطابق گرمیت سنگھ کو ہریانہ سے دور رہنا ہوگا اور ذاتی طور پر اور سوشل میڈیا پر کسی بھی سیاسی سرگرمی سے دور رہنا ہوگا۔

پچھلے چار برسوں میں، گرمیت سنگھ 10 سے زیادہ بار تقریباً 250 دنوں کے لیے پیرول/فرلو پر جیل سے باہر آیا ہے اور زیادہ تر بار ایسا ہریانہ اور آس پاس کی ریاستوں میں کسی نہ کسی انتخابات کے دوران ہوا ہے۔

a3w
a3w