حیدرآباد

حبیب نگر نالہ حادثہ، پانچ دن بعد ارجن کی نعش موسی ندی سے برآمد

افراد خاندان نے نعش کی شناخت 25 سالہ ارجن کے طور پر کی ہے لاش انتہائی حد تک گل سڑ چکی تھی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے اتوار کی رات ارجن ایک بہتا ہوا پلنگ پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا اسی دوران وہ خود پانی کے تیز بہاؤ میں گر گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں گزشتہ اتوار کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران افضل ساگر کے علاقے میں دو نوجوان پانی کے تیز ریلے میں بہہ گئے تھے پانچ دن بعد ان میں سے ایک نوجوان کی نعش آج موسی ندی چوٹ اپّل کے قریب برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

افراد خاندان نے نعش کی شناخت 25 سالہ ارجن کے طور پر کی ہے لاش انتہائی حد تک گل سڑ چکی تھی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے اتوار کی رات ارجن ایک بہتا ہوا پلنگ پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا اسی دوران وہ خود پانی کے تیز بہاؤ میں گر گیا۔

اس کا قریبی رشتہ دار رامو بھی ارجن کو بچانے کے لیے آگے بڑھا لیکن وہ بھی پانی کے ریلے میں بہہ گیا HYDRAA اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں پیر سے ہی دونوں کی تلاش میں مصروف ہیں اب تک ارجن کی نعش تو برآمد ہو گئی ہے لیکن رامو کا کوئی سراغ نہیں مل سکا سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے