شمال مشرق

میگھالیہ میں مودی کی ریالی کے لئے اجازت دینے سے ریاستی حکومت کا انکار

وزیراعظم کو 24 فروری کو شیلانگ اور تورا میں انتخابی مہم میں حصہ لینا تھا۔ تاہم، میگھالیہ کے کھیلوں کے محکمہ نے اس مقام پر تعمیراتی کام کا حوالہ دیتے ہوئے تورا میں ان کی ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

تورا: میگھالیہ حکومت نے جنوبی تورا کے پی اے سنگما اسٹیڈیم میں وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ناراض ہوگئی جس نے کہا کہ وزیر اعظم کو کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

واضح رہے کہ وزیراعظم کو 24 فروری کو شیلانگ اور تورا میں انتخابی مہم میں حصہ لینا تھا۔ تاہم، میگھالیہ کے کھیلوں کے محکمہ نے اس مقام پر تعمیراتی کام کا حوالہ دیتے ہوئے تورا میں ان کی ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

محکمہ کھیل کور نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں اتنے بڑے اجتماع کی میزبانی کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ تعمیراتی کام ابھی جاری ہیں اور وہاں موجود سامان حفاظتی خدشات کا باعث ہوسکتا ہے۔ لہذا، الوٹگری کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک متبادل مقام پر غور کیا جا رہا ہے۔

بی جے پی کے قومی سکریٹری اور جوائنٹ شمال مشرقی انچارج رتوراج سنہا نے اتوار کو کہا کہ جلسہ شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا حالانکہ مقام کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار جب پی ایم نے میگھالیہ کے لوگوں سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ حیرت زدہ ہیں کہ افتتاح کے صرف دو ماہ بعد ایک اسٹیڈیم کو کس طرح وزیراعظم کی ریلی کے لئے نامکمل اور غیر دستیاب قرار دیا جا سکتا ہے۔

"انہوں نے پوچھا کیا کونراڈ سنگما اور مکل سنگما، ہم (بی جے پی) سے خوفزدہ ہیں؟ وہ میگھالیہ میں بی جے پی کی لہر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ پی ایم کی ریلی کو روکنے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن ریاست کے لوگوں نے بی جے پی کو سپورٹ کرنے کا اپنا ذہن بنا لیا ہے۔

بی جے پی کی میگھالیہ الیکشن کمیٹی کے کنوینر روپم گوسوامی نے کہا کہ پی ایم کی ریلی ہوکر رہے گی۔ پارٹی نے متبادل جگہ کو حتمی شکل دے دی ہے اور اسے استعمال کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کا انتظار کررہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں ہورہا ہے۔ پی ایم مودی 24 فروری کو تورا میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ وہ اسی دن شیلانگ میں انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر روڈ شو بھی کریں گے جہاں بی جے پی کو زیادہ ووٹ حاصل ہونے کی امید ہے۔

میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو اسمبلی انتخابات مقرر ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ کے انتخابی نتائج کا اعلان 2 مارچ کو کیا جائے گا۔ تریپورہ کی تمام 60 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ 16 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوچکی ہے۔