حیدرآباد
حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کا کام آخری مرحلہ میں: کشن ریڈی
مرکزی وزیر کوئلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کی از سرِ نو تعمیر اور تزئین نو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اب یہ منصوبہ آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر کوئلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کی از سرِ نو تعمیر اور تزئین نو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اب یہ منصوبہ آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے۔
انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام مرکزی حکومت کی ”امرِت بھارت” اسکیم کے تحت انجام دیئے جا رہے ہیں۔
منصوبہ مکمل ہونے پر اسٹیشن میں عالمی معیار کی سہولتیں دستیاب ہوں گی اور مسافروں کے سفر کا تجربہ مزید بہتر ہو گا۔
کشن ریڈی نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی لاگت تقریباً 29.2 کروڑ روپے ہے، جن میں سے اب تک 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔