حیدرآباد

حیدرا کا جرات مندانہ آپریشن، میر عالم تالاب میں پھنسے 9 مزدوروں کو بچا لیا گیا

حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی (حیدرا) کی ٹیموں نے رات گئے ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پرانا شہرحیدرآباد کے میر عالم تالاب میں پھنسے 9مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا۔ یہ مزدور اس وقت مشکل میں پھنس گئے تھے جب تالاب کے بیچوں بیچ ان کی کشتی کا انجن فیل ہو گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی (حیدرا) کی ٹیموں نے رات گئے ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پرانا شہرحیدرآباد کے میر عالم تالاب میں پھنسے 9مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا۔ یہ مزدور اس وقت مشکل میں پھنس گئے تھے جب تالاب کے بیچوں بیچ ان کی کشتی کا انجن فیل ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

اطلاعات کے مطابق، مزدوروں کی کشتی تالاب میں پھیلی ہوئی کائی اور آبی بوٹیوں کے درمیان پھنس گئی تھی۔ شدید تاریکی اور تالاب میں مگرمچھوں کی موجودگی کے خوف نے مزدوروں میں شدید بے چینی پیدا کر دی تھی۔


مزدوروں کی جانب سے ڈائل100 پر کال کئے جانے کے بعد حیدراکی ڈیزاسٹر ریسکیو فورس (ڈی آرایف) کی ٹیمیں فوری طور پر سرگرم ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے تاریکی اور تالاب کی کائی کے درمیان انتہائی دشوار گزار راستوں سے گزر کر مزدوروں تک رسائی حاصل کی۔


ریسکیو ٹیم نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرحلوں میں اس آپریشن کو مکمل کیا۔ آدھی رات کے بعد کئے گئے اس جرات مندانہ آپریشن کے ذریعہ تمام مزدوروں کو بحفاظت ساحل پر پہنچا دیا گیا۔ حیدراکی اس بروقت کارروائی کی بڑے پیمانہ پرستائش کی جارہی ہے جس نے ایک ممکنہ حادثہ کو ٹال دیا۔