تلنگانہ

تلنگانہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان

گزشتہ رات ہوئی غیرموسمی بارش کے باعث کئی اضلاع میں فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ حیدرآباد میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جس کے نتیجہ میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں کل تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔ متحدہ عادل آباد، کریم نگر، ورنگل اضلاع کے لئے آرینج وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ متحدہ رنگا ریڈی، حیدرآباد، نلگنڈہ، محبوب نگر، میدک اضلاع کے لئے ایلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 گزشتہ رات ہوئی غیرموسمی بارش کے باعث کئی اضلاع میں فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ حیدرآباد میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جس کے نتیجہ میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ آصف آباد ضلع کے کئی منڈلوں میں کل شام ہوئی شدید بارش سے آم، جوار اور دھان کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

 ضلع میں نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔نرمل ضلع کے کنٹالا، مدہول، بھینسہ منڈلوں میں گزشتہ رات ہوئی غیرموسمی بارش سے کسان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت خریداری مراکز قائم کرے اور مکئی کی فصل خریدے۔

 راجنا سرسلہ ضلع کے کوناراو پیٹ،چندورتی، ویمولاواڑہ رورل، منڈلوں میں ژالہ باری کے باعث درخت سڑکوں پر گر گئے۔ کئی مقامات پر دھان اور آم کے باغات کو نقصان پہنچا۔کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی منڈل کے ویدورگٹہ گاؤں میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔