حیدرآباد

فتنہ قادیانیت سے وابستہ مرد و خواتین مشرف بہ اسلام

مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب خود کو احمدیہ مسلم کمیونٹی کہنے والے قادیانی فرقہ سے وابستہ بعض سنجیدہ اور انصاف پسند مردوخواتین میں تلاشِ حق اور قبول حق کا ایک نیا جذبہ وحوصلہ پیدا ہوا ہے۔

حیدرآباد: مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب خود کو احمدیہ مسلم کمیونٹی کہنے والے قادیانی فرقہ سے وابستہ بعض سنجیدہ اور انصاف پسند مردوخواتین میں تلاشِ حق اور قبول حق کا ایک نیا جذبہ وحوصلہ پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
قادیانی گروہ کے شرپسندانہ پروگرام پر روک
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
کینڈا میں مسلمانوں کیلئے حلال رہن کیلئے قانون سازی

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی دعوتی جدوجہد اور عقیدۂ ختم نبوت اور اسلام کے دیگر بنیادی عقائد پر علماء کے بصیرت افروز خطابات اور لٹریچر کو پڑھنے کے بعد ان میں یہ شعور بیدار ہوا کہ خود کو ”احمدی مسلمان“ کہنے والے قادیانیوں کے عقائد ونظریات سراسر اسلام کے خلاف ہیں۔

اس پس منظر میں مسجد عبدالمالک وڈمان ضلع محبوب نگر میں قادیانی فرقہ سے وابستہ جناب ظہیر اپنے اہل خانہ سمیت، محمد عبدالصمد اور جناب بشارت نے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے آرگنائزر مولانا محمد انصار اللہ قاسمی کی موجودگی میں قادیانیت کے کفریہ اور باطل عقائد سے توبہ کرتے ہوئے مشرف بہ اسلام ہونے کا اعلان کیا۔

ان خوش نصیب وسعادت مند مرد وخواتین نے اپنی دستخط سے جاری کردہ قبولِ اسلام کے اعلان میں کہا: آج سے ہمارا احمدیہ کمیونٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم اہل سنت والجماعت کے عقائد کے مطابق حضرت نبی کریم محمد ﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان پر باحیات ہونے اور قیامت کے قریب زمانہ میں دوبارہ آسمان سے نازل ہونے پر ایمان رکھتے ہیں۔

حضرت مہدی کے بارے میں ہمارا عقیدہ ہے کہ ابھی آپ کا ظہور نہیں ہوا قیامت کے قریب زمانہ میں آپ ظاہر ہوں گے، اس کے علاوہ احمد یہ کمیونٹی کے پیشوا مرزا غلام احمد قادیانی اُس کے تمام دعوؤں میں دجال اور کذاب مانتے ہیں۔

قبل ازیں مولانا انصار اللہ قاسمی نے ان حضرات کے سامنے ایمان کی اہمیت اور اسلام کے بنیادی عقائد کی وضاحت کی اور کہاکہ قادیانیت سے وابستہ کوئی بھی فرد قادیانی عقائدسے توبہ کرلے تو ہم انھیں اپنا بچھڑا ہوا بھائی سمجھ کر پوری خوشدلی اور دل و جان سے اُن کا استقبال کریں گے۔

کیوں کہ صبح کا بھولا اگر شام گھر لوٹ آئے تو اُس کو بھولا نہیں کہتے ہیں، مولانا وثیق الرحمن قاسمی امام و خطیب مسجد نمرہ فلک نما کی تلاوت سے قبول اسلام تقریب کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر مقامی مسلمانوں کی جانب سے مشرفبہ اسلام ہونے والے احباب کی گل پوشی کی گئی۔

اس موقع پر جناب جہانگیر صدر کمیٹی مسجد وڈمان، جناب عبدالحفیظ (امام مسجد)اور جناب محمد یوسف موذن مسجد کے علاوہ علاقہ کے اہم اور ذمہ دار احباب بھی موجود تھے۔

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ذمہ داران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی، مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانامحمد امجد علی قاسمی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا مصلح الدین قاسمی اور مولانا محمد ارشد علی قاسمی نے مشرف بہ اسلام ہونے والے احباب کو دلی مبارک باد پیش کی اور دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ ان حضرات کو ایمان پر ثابت قدمی عطا فرمائے۔

a3w
a3w