تلنگانہ

تلنگانہ کے سدی پیٹ میں ہاف میراتھن ، ہزاروں ایتھلیٹس کی شرکت

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں ہاف میراتھن کا اہتمام اتوار کی صبح رنگا نائک ساگر ریزروائر کے قریب بڑے پیمانہ پر کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام سدی پیٹ رنرس ایسوسی ایشن نے ضلع پولیس کے تعاون سے کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں ہاف میراتھن کا اہتمام اتوار کی صبح رنگا نائک ساگر ریزروائر کے قریب بڑے پیمانہ پر کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام سدی پیٹ رنرس ایسوسی ایشن نے ضلع پولیس کے تعاون سے کیا۔

متعلقہ خبریں
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

ہاف میراتھن-3 میں سدی پیٹ کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔


اس موقع پر ضلع انچارج وزیر ویویک وینکٹ سوامی ، رکن پارلیمنٹ رگھونندن راؤ، سدی پیٹ کے ایم ایل اے ہریش راؤ ، ضلع سطح کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ اداکار بھی موجود تھے۔


تقریب میں تین زمروں میں دوڑ کا انعقاد کیا گیا، جن میں سے ہر ایک زمرہ میں بہتر مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دیے گیے ۔

اس کامیاب ایونٹ نے سدی پیٹ کو ریاست میں ایک صحت مند طرزِ زندگی کے مرکز کے طور پر نمایاں کر دیا ہے۔