دہلی

ابھیشیک بنرجی، کُل جماعتی وفد میں ترنمول کانگریس کے نمائندہ ہوں گے

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن لوک سبھا ابھیشیک بنرجی‘ کَُل جماعتی وفد میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے جو آپریشن سندور پر ہندوستان کا موقف واضح کرنے مختلف ممالک میں بھیجے جانے والے ہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن لوک سبھا ابھیشیک بنرجی‘ کَُل جماعتی وفد میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے جو آپریشن سندور پر ہندوستان کا موقف واضح کرنے مختلف ممالک میں بھیجے جانے والے ہیں۔

ذرائع ن ے منگل کے دن یہ بات بتائی۔ یہ فیصلہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو وزیر پارلیمانی امور کرن رجیجو کے فون کے بعد ہوا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کرن رجیجو نے ممتا بنرجی کی ناراضگی دور کرنے کے لئے انہیں فون کیا۔ قبل ازیں مرکز نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو ایک وفد کا رکن بنانے کے لئے چنا تھا تاہم ممتا بنرجی کی پارٹی نے یہ نام واپس لے لیا تھا اور کہا تھا کہ مرکز اپنی مرضی نہیں چلاسکتا۔