اسرائیلی حملے میں حماس کمانڈر شہید
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) اور شن بیٹ سکیورٹی ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ میں ہتھیار بنانے والے ہیڈکوارٹر کے سربراہ رائد سعد مار دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق سعد 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے منصوبہ سازوں میں سے ایک تھا اور آخری بقیہ اعلیٰ کمانڈروں میں سے ایک تھا۔
یروشلم: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں ایک حملے میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) اور شن بیٹ سکیورٹی ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ میں ہتھیار بنانے والے ہیڈکوارٹر کے سربراہ رائد سعد مار دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق سعد 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے منصوبہ سازوں میں سے ایک تھا اور آخری بقیہ اعلیٰ کمانڈروں میں سے ایک تھا۔
آئی ڈی ایف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعد حالیہ مہینوں میں حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا براہ راست ذمہ دار تھا۔ فوج نے یہ بھی الزام لگایا کہ وہ جنگ بندی کے دوران ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھنے کا ذمہ دار تھا۔
حماس نے سعد کی موت کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی سرپرستی میں ہونے والی جنگ بندی کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا، "غزہ میں جاری جرائم، جس میں مغربی غزہ شہر میں ایک شہری گاڑی پر حملہ بھی شامل ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق کیے گئے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔”
گروپ نے کہا، "اسرائیلی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی مکمل طور پر ذمہ دار ہے، بشمول شہریوں، قیادت اور کارکنوں کو پہنچنے والے نقصانات”۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ہفتہ کو غزہ میں اسرائیلی فورسز کو زخمی کرنے والے حماس کے ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کے دھماکے کے جواب میں ذاتی طور پر سعد کی ہلاکت کا حکم دیاتھا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے اطلاع دی تھی کہ جنوبی غزہ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ایک بم پھٹنے سے دو فوجی معمولی زخمی ہو گئے تھے۔
مائیکل ملسٹین، ایک سابق سینئر اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا، "سعد کا قتل حماس کے لیے عملی اور علامتی طور پر ایک دھچکا ہے۔” لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یہ گروپ اب بھی ختم ہونے سے بہت دور ہے، کیونکہ یہ "قابل ہے اور بدلتی ہوئی حقیقتوں کے مطابق خود کو ڈھال سکتا ہے۔”
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، اکتوبر میں نافذ العمل اسرائیل اور حماس کے درمیان تازہ ترین جنگ بندی کے باوجود، اسرائیل غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں 380 سے زائد افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔