مشرق وسطیٰ
حماس، غزہ امن بات چیت کے نئے دور کے لئے تیار
حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی کے لئے بالواسطہ بات چیت شروع کرنے تیار ہے۔ اتوار کے دن صحافتی بیان میں حماس نے کہا کہ وہ قطر اور مصر کی جاریہ کوششوں کی ستائش کرتی ہے۔
غزہ (آئی اے این ایس) حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی کے لئے بالواسطہ بات چیت شروع کرنے تیار ہے۔ اتوار کے دن صحافتی بیان میں حماس نے کہا کہ وہ قطر اور مصر کی جاریہ کوششوں کی ستائش کرتی ہے۔
یہ 2 ممالک جنگ بندی معاہدہ کرانے کے لئے ثالثی کررہے ہیں۔ حماس نے کہا کہ وہ بالواسطہ بات چیت کا دور فوری شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس نے کہا کہ بات چیت کا مقصد غزہ میں انسانی بحران کا خاتمہ ہونا چاہئے۔
حماس کے اس اعلان پر اسرائیل کی طرف سے فوری کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم اس کے فوجی سربراہ نے غزہ پٹی کے جنوبی اور شمالی حصوں میں مزید علاقوں میں زمینی حملے بڑھادینے کا حکم دیا ہے۔