تعلیم و روزگار

ایم بی اے ہاسپٹل اینڈ ہیلت کیئرمینجمنٹ انٹرنس ٹسٹ

اس ٹسٹ کے انعقاد میں اپولو انسٹی ٹیوٹ آف ہیلت کیئر مینجمنٹ اور کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (کیمس) کا اشتراک حاصل ہے۔

حیدرآباد: ڈاکٹر بی آرامبیڈکر اوپن یونیورسٹی جوبلی ہلز میں اتوار5ستمبرکو10:30 بجے دن ایم بی اے ہاسپٹل اینڈ ہیلت کیئر مینجمنٹ کا انٹرنس ٹسٹ مقرر ہے۔

اس ٹسٹ کے انعقاد میں اپولو انسٹی ٹیوٹ آف ہیلت کیئر مینجمنٹ اور کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (کیمس) کا اشتراک حاصل ہے۔

آن لائن رجسٹریشن سے محروم امیدواروں کواتوار کے روز اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت حاصل رہے گی۔

تاہم خواہش مند امیدواروں کو 1500 روپے کی ڈی ڈی جورجسٹراربی آراے اویو حیدرآباد کے نام قابل ادائیگی ہو‘تمام ضروری دستاویزات اورپاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ 9:30 بجے صبح سے قبل اوپن یونیورسٹی ہیڈکوارٹر جوبلی ہلزپرپہونچ جانا چاہے۔