شمالی بھارت

حماس شرائط کے ساتھ جنگ بندی کیلئے تیار

اگر غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے، غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر مشتمل تجویز پیش کی جاتی ہے تو جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

غزہ: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اگر غزہ جنگ بندی کی کوئی تجویز پیش کی جاتی ہے اور اسرائیل اس کا احترام کرتا ہے تو حماس جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
شہباز شریف کابینہ کے 19 وزرا کی حلف برداری
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام

اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکی انتظامیہ اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر حملے بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ثالثوں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اگر غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے، غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر مشتمل تجویز پیش کی جاتی ہے تو جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے آخری مذاکرات اکتوبر میں بے نتیجہ رہے تھے۔