حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو منگل یکم اگست کو مہاراشٹر کے سانگلی میں سرکردہ مراٹھی شاعر و سماجی جہدکار انابھاوساٹھے کے پیدائش کے مقام کا دورہ کریں گے۔
ہفتہ کو کسانوں کی تنظیموں کے ایک وفد نے حیدرآباد میں چندرشیکھرراو سے ملاقات کی تھی جس میں کسانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گذشتہ ماہ چندرشیکھرراو نے مہاراشٹر کے شولا پور اورعثمان آباد کا دورہ کیا تھا۔
چندرشیکھرراو بی آرایس کو پڑوسی ریاست میں مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
a3w